کراچی، دھماکے میں شہید 2رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا،
سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،لیفٹنٹ جنرل نوید مختار ، ہرقسم کی قربانی دے کر کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،کور کمانڈر کراچی
ہفتہ 21 مارچ 2015 22:30
کراچی ) اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر خود کش حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایسی کارروئیاں رینجرز کو اپنے مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتیں۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گذشتہ روز رینجرز کی موبائل وین پر خودکش حملے میں شہید دو اہلکاروں کی نماز جنازہ رینجرز ٹریننگ سینٹر ٹول پلازہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی جی رینجرز ،کورکمانڈر کراچی نوید مختار اور رینجرز اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے)
شہر میں قیام امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہر قسم کی قربانی دیں گے اور ناسور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔کورکمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ دونوں جوانوں نے قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور شہر میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
رینجرز کی موبائل کو معمول کے گشت کے دوران شاہراہ نور جہاں پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی دو رینجرز اہلکار وں اور ایک راہ گیر خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آئی جی سندھ ،کراچی پولیس چیف اور ایم کیوایم کے وفد نے زخمیوں کی عیادت کی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ حملہ رینجرز کی شہر میں جاری کارروائیوں کا رد عمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.