جوڈیشل کمیشن کاقیام، اسحاق ڈار کا مختلف سیاسی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ، پیش رفت سے آگاہ،

سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا معاہدے پر اظہار خوشی، جمہوریت کے نیک شگون قرار دیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:17

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہیں حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جوڈیشل کمیشن کے معاہدہ پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جس پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے اس سے ملک میں سیاسی بے یقینی کی جو فضا چھائی ہوئی تھی وہ دور ہو جائے گی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روز مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے فون پر بات چیت کی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنماء کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، حاصل بزنجو ، چیر مین سینٹ رضا ربانی اعتزاز احسن اور فاروق ستار شامل تھے جوڈیشل کمیشن کے معاہدہ پراتفاق رائے ہونے کے بعد سیاسی رہنماوں نے اسے جمہوریت کی بقا ، حکمرانی اور جمہوری اقدار کے لئے اہم قرار دیا اور انہوں نے دونوں جماعتوں کی طرف سے مثبت رویہ اختیار کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :