صولت مرزا انکشافات ،ایم کیو ایم کے مزید درجنوں رہنماؤں اور کارکنان کے نام ای سی ایل میں شامل،

ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود سا بابر غوری کا باہر ملک سفر سوالیہ نشان بن گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق صولت مرزا انکشافات کے بعد مزید درجنوں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کانام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے ،ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود سابق وفاقی وزیر بابر غوری کا باہر ملک سفر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزار ت داخلہ کے انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ کراچی میں آپریشن کے شروع ہوتے ہی حکومت نے چند ایم کیو ایم کے اہم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا تھا ۔

جس میں بابر غوری ،حیدر عباس رضوی ،وسیم اختر، فیصل سبز واری ودیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے تاہم مزید صولت مرزا انکشافا ت کے بعد ایم کیو ایم کے درجنوں رہنماؤں و کارکنان کے نام ای سی ایل میں شامل کردئیے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق بابر غوری نے 15مارچ سے باہر ملک گئے ہوئے ہیں لیکن ان کا نام ای سی ایل میں شامل تھا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ انہیں کس کی ایماء پر باہر ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :