Live Updates

صولت مرزا کے بیان کے بعد اب کراچی میں خوف کی فضاء ختم ہو گئی ،سیف اللہ خان نیازی،

جب انتخابات ہوں گے تو پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنے گی جو کام سابق صدر پرویز مشرف ، سابق صدر زرداری اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف نہ کر سکے وہ صولت مرزا کے بیان اور کراچی میں جاری رینجرز کے آپریشن نے کر دیا ہے،انٹرویو

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) صولت مرزا کے بیان کے بعد اب کراچی میں خوف کی فضاء ختم ہو گئی جب انتخابات ہوں گے تو پی ٹی آئی کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنے گی جو کام سابق صدر پرویز مشرف ، سابق صدر زرداری اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف نہ کر سکے وہ صولت مرزا کے بیان اور کراچی میں جاری رینجرز کے آپریشن نے کر دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ خان نیازی نے ایک انٹرویو میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کے الزامات سے عمران خان کے اس مقدمہ کو تقویت ملی ہے جو انہوں نے سکاٹ لینڈ یارڈ میں دائر کیا تھا جہاں سے عمران خان کو برطانوی پولیس نے کہا تھا کہ ا کیس کے ملزمان پاکستان میں ہیں ان سے تفتیش کے لئے سکاٹ لینڈ یارڈ کو دسترس دی جائے لیکن وہ دسترس نہ تو سابق صدر پرویز مشرف نہ ہی سابق صدر زرداری اور نہ ہی وزیر اعظم نواز شریف نے اب تک دی ہے اب کراچی میں خوف کی فضاء ختم ہو گئی جب صاف شفاف الیکشن ہوں گے تو پی ٹی آئی ہی کراچی کی بڑی سیاسی قوت بنے گی کیونکہ عام انتخابات میں بھی کراچی میں پی ٹی آئی ہی دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت تھی دہشت گردی کے خلاف فوج اور دیگر اداروں نے جو کام شروع کیا ہے روز روز نہیں ہو سکتا اس لئے ہم سب کراچی میں بھی مجرموں کے خلاف کارروائی پر رینجرز کا ساتھ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ سینٹ میں پی ٹی آئی نمائندگی حاصل کر چکی ہے ہمارے ارکان ایوان بالا میں بہترین پارلیمانی روایت قائم کریں گے اس سے قبل جب پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں موجود تھی مل کو حقیقی اپوزیشن ہم نے ہی دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جسٹس ( ر ) وجہیہ الدین احمد نے انٹر پارٹی الیکشن عہدیداروں کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کو بھی رپورٹ دی ہے ہم سب اس کا احترام کرتے ہیں تاہم انہوں نے چیئرمین کو پارٹی معاملات چلانے کے لئے کئی اختیارات بھی دیئے ہیں اب چیئرمین اتوار 22 مارچ کو پارٹی لیڈر شپ کے ساتھ اجلاس میں اس ضمن میں مشاورت کریں گے ۔ اس سے یہ بھ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی نے خود اپنے انٹرپارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں کی تفتیش کے لئے تحقیقاتی ٹریبونل بنایا ۔

عمران خان اقتدار میں آئیں گے تو عدلیہ اور نیب بھی اسی طرح اپنے فیصلوں میں آزاد ہوں گے کیونکہ جب پارٹی کے لوگوں کو بھی پکڑ ہو گی تو دوسری جماعتوں کے افراد کا احتساب کرتے ہوئے حکومت پر کبھی سیاسی انتقام کا الزام بھی نہیں لگ سکتا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے لیبرونگ کو موثر بنا رہی ہے تاکہ سرکاری نجی اور شہروں میں فیکٹریوں اور کارخانوں کے محنت کشوں کے حقوق کو موثر تحفظ دلوایا جا سکے ہم اپنے مزدور لیڈروں کی لیڈر شپ کی تربیت بھی کر رہے ہیں ۔ ۔(جاوید)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات