ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کا کوئی رادہ نہیں:پرویز مشرف

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:32

ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کا کوئی رادہ نہیں:پرویز مشرف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سابق صدر اور آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنوں سے رابطے میں ہیں مگر ان کا ایم کیو ایم کی قیادت سنبھالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سیاسی طاقت ہے اسے تنہا نہیں کرنا چاہیے اور ایم کیو ایم تشدد پر یقین نہیں رکھتی اس پارٹی میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ 1999میں کراچی میں 14نو گو ایریاز تھے جن کو ختم کیا گیا کراچی میں نوگو ایریاز 2008کے بعد بنے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف توازن رکھے تو آپریشن کا میاب ہو سکتا ہے کراچی میں طالبان کا عنصر موجود ہے اس لیے وہاں طاقت کا ستعمال کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ صولت مرزا اور عزیز بلوچ جیسے لوگ پیادے ہیں ان کو استعمال کرنے والے بڑے لوگوں کو پکڑنے والی قیادت چاہیے اس کے بغیر ملک خوشحالی کی طرف نہیں جا سکتا۔

مصطفی کمال کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے ایڈمنسٹریٹر تھے ان کے دور میں کراچی میں بہت کام ہوا۔جو ڈیشل کمیشن پر بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کا بننا خوش آئند ہے فوج کی نگرانی شفاف انتخابات ہونگے۔بھارت سے تعلقات کے بارے میں پرویزمشرف کاکہنا تھا کہ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے مگر مائنڈ سیٹ وہی رہتا ہے جو تبدیل نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ کارگل آپریشن پر مجید ملک نے حقائق کے بر عکس لکھا۔