سپریم جوڈیشل کونسل سے عدم حاضری ،آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو شوکاز نوٹس جاری ،
جوڈیشل کونسل نے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق ریفرنس کیس میں 3دنوں میں جواب طلب کرلیا
ہفتہ 21 مارچ 2015 21:31
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء ) آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو سپریم جوڈیشل کونسل نے عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ، جوڈیشل کونسل نے عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق ریفرنس کیس میں تین دنوں میں جواب طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کیخلاف انہیں عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس فرح ایوب کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس میں بتایا گیا کہ آڈیٹر جنرل اپنے عہدے پر موجودگی کے باعث سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ریفرنس کی سماعت پر اثر انداز ہورہے ہیں ان کے حوالے سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خلاف ریفرنس کے گواہوں کو ہراساں کررہے ہیں جس کا ثبوت یہ پیش کیا گیا کہ فرح ایوب کی پنشن پچھلے کئی ماہ سے بند ہے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ انہیں بطور آڈیٹر جنرل کام کرنے سے روک دیا جائے ۔
دریں اثناء یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ اس سماعت میں جو دیگر درخواستیں دائر کی گئی ہیں ان کا فیصلہ بھی اصل ریفرنس کے حتمی فیصلے کے ساتھ جاری کیا جائے گامزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.