شاہد حامد قتل کیس ، حکومت سندھ نے کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کردیے

ہفتہ 21 مارچ 2015 21:07

شاہد حامد قتل کیس ، حکومت سندھ نے کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) کے ای ایس سی کے سابق سی ای اوشاہد حامد قتل کیس کے مرکزی ملزم صولت مرزا کے بیانات کے بعد حکومت سندھ نے کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے شاہد حامد کیس ری اوپن کرنے کے لیے قانونی ماہرین سے رائے طلب کرلی ہے،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیس ری اوپن کرنے سے پہلے مجرم کوڈیتھ سیل سے باہرلانے کیلیے وفاقی حکومت کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہونگے۔محکمہ داخلہ سندھ کے ذمہ دارافسرکے مطابق شاہد حامد کیس ری اوپن کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے احکامات نہیں ملے،وفاقی حکومت کی ہدایت ملتے ہی شاہد حامد کیس ری اوپن کرنے کے لیے سندھ حکومت عدالت میں درخواست دائرکردی گی۔

متعلقہ عنوان :