پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاڑکانہ پہنچ گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 20:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21مارچ۔2015ء) پاکستان سنی تحریک کے صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لاڑکانہ پہنچ گئے جبکہ صوبائی رہنما خالد حسین عطاری، التماس صابر، عبدالرشید قادری، سید نوراحمد شاہ، سید اعجاز علی شاہ بخاری اور دیگر نے ان کے رہائشگاہ پہنچ کر عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ ملکی سلامتی اور بقا کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی، اس موقعہ پر مولانا علی نواز قاسمی نے کہا کہ کراچی میں بنا فرق کے آپریشن کی حمایت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان محب وطن ادارے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کریں کیونکہ دہشتگرد کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف سخت سے سخت آپریشن کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت بنا کسی سیاسی دباوٴ کے کاروائی کرے اور سندھ کے اندر بھی ایسا آپریشن کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور مسجد پر حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :