ہارون آباد ، مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، متعدد افرادزخمی

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:57

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے متعدد زخمی ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پر انے قصبہ مہار میں گھر یلو ناچاقی پر بھائی نے اپنی حقیقی بہن انعم کو فائر نگ کر کے موت کے گھاٹ اتا ر دیا دوسرے واقع میں علاقہ دلہ میں پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے رات کو مخالفین نے صدیقاں بی بی کے گھر فا ئر نگ کر دی جس سے صدیقاں بی بی جانبحق جبکہ دیگر زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروادیا گیا ایک اور واقع میں شہر میں ون ویلنگ کرتے ہو ئے عادل نامی سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو سے طبی امداد کے بعد بہاولپور ریفر کر دیا گیا ایک نوجوان راشد جس کی ایک دن بعد شادی ہے مبینہ طور پر باسی کھانا کھانے سے حالت غیر ہو گئی جس کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو ہارون آباد داخل کر ادیا گیا جہاں پر اس کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے ۔