حیدرآباد ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن‘ 6 ملزمان گرفتار ،بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:34

حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء ) حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد‘ ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں‘ 6 ملزمان کو گرفتار کرکے کچی شراب‘ منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا‘ تفصیلات کے مطابق چھلگری پولیس کو دوران گشت و اسنیپ چیکنگ مخفی اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکوکسی سنگین نوعیت کی واردات کے ارادے سے بچاؤ بند گنڈی فاریسٹ کے قریب موجود ہیں‘ اطلاع ملتے ہی چھلگری پولیس بروقت مذکورہ مقام پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس کو اپنی جانب آتا دیکھ کر ان پر فائر نگ کرتے ہوئے فرارکی کوشش کی‘ پولیس کی جوابی کاروئی کے نتیجے میں ایک مسلح ڈاکومحمد صالح ولد گلن ناریجو سکنہ گنڈی فاریسٹ چھلگری کو غیر قانونی ریپیٹر گن بمعہ کارتوس سمیت گرفتارکرلیا‘ ایس ایس پی حیدرآباد کی اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ اور ہوسٹری پولیس نے مخفی طلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بیہن موری اورعلی اصغر آباد کالونی ہوسٹری کے قریب شراب کی بھٹیوں پر چھاپے بدنام زمانہ منشیات فروش شاہنواز ولد محمدعرس ماچھی ،غلام مرتضی ولد محمد عرس ماچھی اور شنکر عرف شکورولد سندو ٹھاکرکو 400لیٹرسے زائد کچی شراب اور شراب تیار کرنے کے سامان سمیت گرفتار کرلیااور شراب کی بھٹیاں تباہ کردی گئیں‘ پنیاری پولیس نے دوران چیکنگ میر گارڈن رحمن ٹاؤن کے قریب سے منشیات فروش عمران سنجرانی ولد علی شیر سنجرانی سکنہ قاضی احمد ضلع نوابشاہ کو 230گرام چرس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ حالی روڈ پولیس نے ریلوے کراسنگ مکرانی پاڑہ سے ظفر نوناری ولد محمد حنیف نوناری سکنہ گوٹھ رمضان نوناری ضلع جیکب آباد کو 430گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :