ایم کیوایم نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر بند کئے تو پھر سندھ بھر میں ان کے دفاتر کو بھی تالے لگ جائینگے،

سندھ نیشنل پارٹی کے قائم مقام چےئرمین اشرف نوناری کا بیان

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21مارچ۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی نے جمعے کے روز قومی اسمبلی میں متحدہ کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کے کئے گئے خطاب کو دھمکی قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایم کیوایم نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر بند کئے تو پھر سندھ بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو بھی تالے لگ جائینگے،یہ بات سندھ نیشنل پارٹی کے قائم مقام چےئرمین اشرف نوناری ،دلشاد بھٹو،رمضان بلیدی،ڈاکٹر عظمی جوکھیو، سائیں بخش بنگلانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی،انہوں نے کہاکہ کراچی کے امن کو کالعدم جماعتوں سے زیادہ ایم کیو ایم کے دہشتگردوں سے خطرہ ہے،صولت مرزا اور عزیز بلوچ کے اعترافی بیانات نے پی پی پی اور متحدہ زوال کی طرف موڑ دیا ہے،سندھ کارڈ پی پی پی اور متحدہ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے اگرسندھ کے قوم پرست پی پی پی کا متبادل بن کر سندھ میں نہیں آئے تو پھرسندھ کارڈ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے ہاتھوں میں چلا جائے گا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی پی پی نے ہمیشہ دور اقتدار میں سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے دہشتگرد اور لوٹیروں پر سونامی زوال گزررہا ہے سندھ میں اب پی پی پی اور متحدہ کا حشرت ایسا ہوگا 1998ء کے عام انتخابات میں (ق) لیگ کا ہوا تھا،انہوں نے کہا کہ صولت مرزااور عزیز جان بلوچ کے اعترافی بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات کی جائے اورملوث تمام لوگوں کوکیفرکردار تک پہنچایا جائے سندھ نیشنل پارٹی سندھ میں رینجرز کے ٹارگٹیڈ آپریشن اور کاروائیوں کی مکمل حمایت کرتی ہے، انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت پورا ملک اب دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا سیاسی جماعتیں اپنے دہشت گرد ونگز فل فور ختم کرکے دہشتگردوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔