تھانوں میں سب سے زیادہ گاڑیاں بند کرنے میں لاہور پولیس پہلے،فیصل آباد دوسرے نمبر پر آ گیا،

70ہزار گاڑیوں میں سے متعدد پیچیدہ قانونی کارروائی کی وجہ سے تھانوں میں پڑی پڑی کھٹارا بن چکی ہیں ،ٹائر اور لائٹیں تک غائب

ہفتہ 21 مارچ 2015 19:15

تھانوں میں سب سے زیادہ گاڑیاں بند کرنے میں لاہور پولیس پہلے،فیصل آباد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21مارچ۔2015ء) پنجاب کے تمام اضلاع کے تھانوں میں عرصہ دراز سے بند قیمتی گاڑیوں سے ٹائروں اور لائیٹوں سمیت دیگر سامان چرا ئے جانے کی رپورٹ پر آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد،گجرات،سیالکوٹ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع کے سینئر پولیس آفیسرز کو حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تھانوں میں بند گاڑیوں کی رپورٹ فوری طور پر ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

ذرائع نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ محکمہ داخلہ کو لکھی گئی درخواستوں کی روشنی میں محکمہ پولیس کو فوری ایکشن لینے کے ایک مراسلہ کے بعدآئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز سے ان کے اضلاع کے تھانوں میں بند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تفصیلات ہنگامی بنیادوں پر طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی دارالحکومت پہلے نمبر پر ہے جبکہ فیصل آباد کے تھانوں میں بند گاڑیاں تعداد نے حساب سے دوسری نمبر پر ہیں۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ گاڑیوں کی فہرست ان کے نمبروں اور اگر مالکان کا اندراج موجود ہے تو اس کی تفصیل فوری طور پر مرتب کرنے کی ہدایت ملی ہیں۔تاہم حکومتی مراسلہ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تھانوں میں بند گاڑیوں سے قیمتی سامان چرا لیا جاتا ہے حتیٰ کہ ٹائر اور لائٹس تک غائب ہیں جبکہ پیچیدہ قانونی کارروائی کی وجہ سے تھانوں میں پڑی پڑی کھٹارا بن چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :