تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل پر اتفاق خوش آئند ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں اپنا کردا ر ادا کریں، گردن سے سریا نکال کر مذاکرات سے مسئلے کا حل نکلا، حکمران خوشامدیوں کے چنگل سے باہر نکلیں
جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 21 مارچ 2015 17:46
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات 2013ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالا دستی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔اتفاق سے سیاسی استحکام پید اہوگا۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ دھرنوں کے دوران بھی جمعیت علما پاکستان اور دیگر سنجیدہ سیاسی قوتیں عمران خان کو سمجھاتی ر ہیں کہ مذاکرات سے ہی مسائل حل کا ہے ، ملک کسی سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
دھرنوں سے امن و امان کی صورت حال پیدا ہوئی۔یہ خوش آئند ہے کہ حکمران جماعت نے بھی اپنی گردن سے سریا نکال کر بات کی ہے تو متفقہ طور پر کمشن کی تشکیل کا معاہد ہ طے پاگیا ہے۔(جاری ہے)
اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امید ہے کہ باقی معاملات بھی خوش اسلوبی سے طے ہوجائیں گے۔ انہوں نے زوردیا کہ تحریک انصاف اب پارلیمنٹ اورپنجاب اسمبلی کے بائیکاٹ کے خاتمے کا بھی اعلان کرکے اپنا کردا ر ادا کرے جس کا عوام نے انہیں مینڈیٹ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورتوانائی کے بحران کا پورے ملک کو سامنا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن مخلصانہ طریقے سے عوام کی خدمت کریں۔ صرف اقتدار کی جنگ تو لڑ ہی رہے ہیں۔ اپنی آنکھیں اور کان کھول کر حکمرانخوشامدیوں کے چنگل سے باہر نکلیں زمینی حقائق کا سامنا کریں۔اس سے ان کی نیک نامی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.