کراچی : میرے بھائی کا ایان علی کے ساتھ پیسوں کا معاملہ نکلا تو استعفی دے دوں گا۔ سینیٹر رحمان ملک

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:32

کراچی : میرے بھائی کا ایان علی کے ساتھ پیسوں کا معاملہ نکلا تو استعفی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ میرا ماڈل ایان سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھ پر الزام لگا کر میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرے بھائی کا ایان علی کے ساتھ پیسوں کا معاملہ نکلا تو میں استعفیٰ دے دوں گا.

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرز پر ہونے والے حملے سے متعلق رحمان ملک نے کہا کہ رینجرز کے بہادر سپاہیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کے دشمن رینجرز پر حملے کر وا رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ جیلیں پیپلز پارٹی کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، عزیر بلوچ کرمنل ہے زیادہ اہمیت نہ دی جائے. سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کو جوڈیشل کمیشن کے قیام پر مبارکباد دی میں ن ے ایک ہفتہ قبل ہی کہہ دیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنے گا. ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے ملک میں موجود ظالمان کا مکمل خاتمہ کرنا ہو گا، ہمیں چاہئیے کہ بلیم گیم کی بجائے آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کریں.

متعلقہ عنوان :