حکومت اور تحریک انصاف میں کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں،تحریک انصاف بہت جلد اسمبلیوں واپس آکر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آئے گی،جوڈیشل کمیشن کی انکوائری کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہرکا عوامی اجتماع اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب
ہفتہ 21 مارچ 2015 17:31
سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر اتفاق خوش آئند ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ باہمی گفت و شنید اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو اہمیت دی ہے۔ اب تحریک انصاف بہت جلد اسمبلیوں میں بیٹھ کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی نظر آئے گی۔
وہ ہفتہ کو صفدر آباد میں عوامی اجتماع اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غل غپاڑہ سیاستدانوں کا شیوہ نہیں اور نہ ہی یہ مسائل کا حل ہے۔ پاکستان کا قیام ایک سیاسی اور پر امن جد و جہد کے نتیجے میں عمل میں آیا۔(جاری ہے)
پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کی جماعت ہے جبکہ قائد کے سیاسی افکار ہی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کے آمرانہ اقتدار کے خاتمے کے بعد سیاسی جماعتوں کے کردار میں پختگی آنے کے علاوہ عوام کی سیاستدانوں پر امیدوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی انکوئری کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو نے کے بعد ملکی ترقی کے حوالے سے ایک امید کی کرن پیدا ہوئی تھی لیکن بعدازاں ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ عوام ملکی سیاسی حالات سے مایوس ہو گئے۔ ہماری حکومت ایک طرف تو جمہوریت کی بالادستی، سیاسی روایات کی پاسداری اور سیاسی مینڈیٹ کے احترام جبکہ دوسری جانب کثیر الجہتی ترقی پر یقین رکھتی ہے تاکہ ملکی وسائل کو انسانی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے استعمال میں لایا جائے۔گورنر/وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو مذاکرات کی بات دیر سے سمجھ آئی لیکن صبح کا بھولا شام کو گھر لوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح چیئرمین سینٹ کا انتخاب پر امن اور اتفاق رائے سے ہوا ہے اس طرح ملک کو درپیش دیگر مسائل کا حل بھی اسی طریقے سے ڈھونڈا جائے گا۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے صفدر آباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح و سنگ بنیاد رکھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.