غضنفر بلور انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آبادکے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر غضنفر بلور انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاورکے بلا مقابلہ صدر اور عمر زکوڑی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ اس بات کا اعلان انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور کے انتخابات کے لئے قائم الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیاگیا جس کی صدارت سینئر ممبر ریاض ارشد نے کی ۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ممبران محمد اسحق اور ملک سجاد گل اعوان نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آبادپشاور کے انتخابات میں غضنفر بلور بلا مقابلہ صدر جبکہ عمر زکوڑی بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عدیل رؤف ‘ غلام دستگیر ‘ حاجی خان بہادر ‘ حارث مفتی ‘ امتیاز احمد ‘ مومن خان ‘ محمد یوسف ‘ شاہداللہ یوسفزئی ‘ سید محمد طاہر اور زرک خان بھی انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن حیات آباد پشاور کی سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس 31 مارچ 2015ء کو سہ پہر 4بجے لبرا پرائیویٹ لمیٹڈ میں منعقد ہوگا جہاں نو منتخب عہدیدار اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔