رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں ،ریاستی اداروں کے ساتھ ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:27

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) کراچی میں رینجرزنے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے گھیرا تنگ دیکھ کردہشت گرد وں نے رینجرز پر حملے شروع کر دئیے ہیں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کی اس جنگ میں ریاستی اداروں کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے ٹنڈوالہیار میں تحفظ دینی مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس سے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کیاکانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ان سے محبت کا پیغام عام ہورہا ہے دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ مغرب کی سازش ہے سیاسی جماعت کے مرکز سے ٹارگٹ کلرز اور ممنوعہ اسلحے کا پکڑا جانا تشویشناک ہے سزائے موت کے قیدی کی جانب سے گورنر سندھ پر سنگین الزامات کے بعد گورنر سندھ کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے اگر الزمات غلط ثابت ہوں تو پھر بیشک دوبارہ اپنے منصب پر آجائیں دہشت گردی کے خلاف اہلسنت علماء وکارکنان ریاستی اداروں سے ہر ممکن تعاون کریں دہشت گردی کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنا ہے ایک دن میں دو بم دھماکے دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کانتیجہ ہے بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر سے بھرپور حصہ لیں گے کارکنان تیاری کریں مفتی ربنواز حنفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہادت ایک منصب ہے اس سے گھبراتے نہیں ہیں ڈاکٹر فیاض خان شہید کے خون میں حرارت تھی ڈاکٹر فیاض خان کے قاتل رسوا ہورہے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج آنے کے بعد قاتلوں کا گرفتار نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے مولانا یوسف لدھیانوی سے لے کر ڈاکٹر فیاض خان شہید تک اہلسنت علماء و رہنماؤں کا خون حکومت سندھ پر قرض ہے ڈاکٹر فیاض خان کے قاتل اصل میں امن کے دشمن ہیں حکومت سندھ جے آئی ٹی تشکیل دے آئی ایس آئی اور رینجرز انٹیلی جینس پر ہمیں مکمل اعتماد ہے رینجرز کی حالیہ کاروائیوں پر پوری قوم مطمئن ہے کراچی کے شہری بھی مطمئن اور پرسکون ہیں دہشت گردی کے خلاف یہ کاروائیاں جاری رہنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :