جماعة الدعوة کراچی کے تحت نظریہ پاکستان اساتذہ کنونشن کل ایف ٹی سی آڈیٹوریم شارع فیصل میں ہوگا
ہفتہ 21 مارچ 2015 17:27
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) جماعة الدعوة کراچی کے تحت نظریہ پاکستان اساتذہ کنونشن کل(اتوار) ایف ٹی سی آڈیٹوریم شارع فیصل میں ہوگا۔ جس سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر مسعود کمال، اساتذہ جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ طلحہ سعید سمیت دیگر ماہرین تعلیم اور اساتذہ کرام بھی خطاب کریں گے۔ دوپہر ایک بجے شروع ہونے والے کنونشن میں نظریہ پاکستان پر خصوصی ڈاکومینٹری دکھانے کے علاوہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر طلبہ ٹیبلو بھی پیش کریں گے۔
جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ دوسری طرف 23 مارچ کے نظریہ پاکستان کارواں کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کارواں امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی قیادت میں سفاری پارک سے کراچی پریس کلب تک کیا جائے گا۔(جاری ہے)
جس کے اختتام پر جلسہ عام سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔ امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ مارچ کا مہینہ اس عظیم قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔
پاکستان کا قیام محض زمین کا ٹکڑا حاصل کرنا نہیں اسلامی نظریاتی ملک کا قیام تھا۔ اسلامیان پاکستان کو اپنی نظریارتی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان اساتذہ کنونشن اور 23 مارچ کا عظیم الشان کارواں اس بات کا اظہار کرے گا کہ پاکستانی قوم نے اپنی نظریاتی حیثیت فراموش نہیں کی، بلکہ قوم اب بھی پاکستان کو اسلامی نظریاتی ملک کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.