سرگودھا؛8 ماہ قبل اغواء ہونیوالے 8 سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) 8 ماہ قبل اغواء ہونیوالے 8 سالہ بچے کی نعش کھیتوں سے برآمد‘ والدین کا انصاف کی فراہمی کیلئے حکومت سے مطالبہ‘ بتایا گیا ہے کہ کوٹ پہلوان کے رہائشی محمد ریاض کا 8 سالہ بیٹا محمد اویس جوکہ 8 ماہ قبل مبینہ طور پر اغواء ہوگیا تھا جس کی نعش چند روز قبل کھیتوں سے ملی ہے واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے انکار کردیا‘ والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب‘ آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کرانے کا حکم دیا ہے۔