سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری مراکز گندم میں پڑی گندم کو فروخت کیا جائے؛شہباز شریف کی محکمہ خوراک کو ہدایت

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری مراکز گندم میں پڑی گندم کو فروخت کیا جائے‘ تاکہ آئندہ ماہ سے گندم کی خریداری شروع کی جاسکے‘ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے محکمہ فوڈ کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے گوداموں میں پڑی گندم کو فوری طور پر سیل کریں اور گوداموں کی تزئین و آرائش کریں تاکہ اپریل کے مہینہ سے گندم کی خرید کی جاسکے‘ یاد رہے کہ اس وقت صوبہ بھر کے مراکز گندم میں سٹاک کی گئی گندم وافر مقدار میں موجود ہے جس کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے اب تک اضلاع کو حکومت کی جانب سے مالی سال 2015-16ءء کیلئے خریدی جانیوالی گندم کا ٹارگٹ بھی نہیں دیا گیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر سرکاری گوداموں میں موجود گندم فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔