ملک بھر میں پہاڑیوں پر استعمال ہونیوالے بارود کی سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:19

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ملک بھر میں پہاڑیوں پر استعمال ہونیوالے بارود کی سخت نگرانی کرنے کا فیصلہ‘ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں پہاڑیوں اور دیگر مقامات پر استعمال ہونیوالے بارود کی سخت مانیٹرنگ کریں ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سرکاری سطح پر ایسے تمام لیز ہولڈر جنہوں نے لائسنس حاصل کررکھے اور حکومت سے پہاڑیوں کو توڑنے کیلئے باقاعدہ طور پر بارود لیتے ہیں بارود کی آمدورفت‘ استعمال کا طریقہ کار اور اسکی سخت مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان کی جانب سے سرگودھا کے مختلف علاقوں میں پہاڑیوں کے لیز ہولڈرز کے لائسنسوں کے مطابق ملنے والے بارود کی سخت نگرانی کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث اٹھایا ہے۔