حکومت کا ملالہ نیشنل پیس ایوارڈ دینے کا فیصلہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:18

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) حکومت کا ”ملالہ“ نیشنل پیس ایوارڈ دینے کا فیصلہ‘ صوبائی حکومت سے امن کیلئے کام کرنیوالے افراد کی فہرست طلب کرلی ہے ‘ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے قیام امن کیلئے کردار ادا کرنیوالے مرد و خواتین کے ناموں کی فہرست طلب کی ہے جو حکومت کی جانب سے دی جانیوالی گائیڈ لائن پر پورا اترتے ہیں انہیں ”ملالہ“ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس کیلئے ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈی سی او صاحبان سے نام طلب کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :