فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے امرا طاقت ور گروپوں اور بااختیار لوگوں کو 1500 ارب روپے کی بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر چھوٹ چھوٹ کو 470ارب روپے میں دکھا کر قومی خزانہ کو نقصان

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے امرا طاقت ور گروپوں اور بااختیار لوگوں کو 1500 ارب روپے کی بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر چھوٹ حاصل ہے جبکہ ایف بی آر کے ریکارڈ میں اس چھوٹ کو 470ارب روپے میں دکھا کر قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر امرا طاقت ور گروپوں اور بااختیار طبقات کو 1500 ارب روپے کی بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر چھوٹ حاصل ہے تاہم ایف بی آر کے ریکارڈ میں اس چھوٹ کو صرف 478 ارب روپے دکھا کر ان طبقات کو حاصل مراعات سے پردہ پوشی کی جا رہی ہے ذرائع کے مطابق آج تک یقینی بنیادوں پر اس امر کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا کہ چھوٹ سے ملک کا کتنا ریونیو ضائع ہو رہا ہے ۔

وفاقی وزارت خزانہ میں ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ امراء طاقت ور گروپوں اور بااختیار طبقات کو چھوٹ نہیں دی جائے گی اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے اور خاص گروہ کو نوازنے کے لئے مختلف وقتوں میں جاری کئے ایس آر او ختم کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :