وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹیلی فون،جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اعتماد میں لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 17:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ٹیلی فون اور جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اعتماد میں لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ، سینیٹر رحمان ملک ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں وزیر خزانہ نے جوڈیشل کمیشن پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کی اورجوڈیشل کمیشن کے قیام کو جمہوریت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے

متعلقہ عنوان :