چاروں صوبائی وزراء اعلی وزارت داخلہ ملک بھر میں جرائم میں ملوث اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کو بلا تفریق قانون کے دائرے میں لانے کیلئے اقدامات کرے ،حکومت کی ہدایت

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) حکومت نے چاروں صوبائی وزراء اعلی وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ملک بھر میں جرائم میں ملوث اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کو بلا تفریق قانون کے دائرے میں لانے کیلئے اقدامات کرے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی حکومت نے قتل و غارت ‘ کرپشن ‘ تخریبی عناصر کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور اس سلسلہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اورخفیہ ایجنسیوں نے اہم شخصیات کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں ذرائع کے مطابق اہم گرفتار ملزمان کے انکشافات کے بعد حکومت نے ملک بھر میں اہم شخصیات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو کسی بھی قسم کے جرم میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :