ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ان سکیموں پر اخراجات کا اندازہ چھ کروڑ 60 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سرگودہاڈویژن چوہدری محمد الیاس ‘ ڈی سی او میانوالی غلام مصطفی ‘ ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ بھکر شہباز حسین نقوی ‘ ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز ارشد محمود الحسن ‘ ای ڈی او وکس بھکر علی نواز خان ‘ ڈی او پلاننگ حافظ محمد نصیر او ردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں جھوک سمٹہ سے بھر رتھی سڑک براستہ بھرمی چراغ بھرمی نواب بھکر کی 13.80 کلو میٹر سڑک کی تعمیر وتوسیع کیلئے پانچ کروڑ 54 لاکھ 51 ہزار روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔ اسی طرح اجلاس میں محکمہ تعلیم کی دو سکیموں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 101جنوبی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 113 جنوبی تحصیل سرگودہا کی چار دیوار وں او رگیٹس کی تعمیر کیلئے بالترتیب 87 لاکھ 27 ہزار روپے اور سترہ لاکھ 22 ہزار روپے کے ترمیمی بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :