پاکستان کی شکست،سنسنی پھیلانے والے وقار ذکاء کو منہ کی کھانی پڑ گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ2015ء) پاکستانی ٹیم کو خفیہ ویڈیو کی ریلیز کی دھمکی دینے والے وقار ذکاءکو اس وقت منہ کی کھانا پڑگئی جب باوجود کوششوں اور سنسنی پھیلانے کے ’لائین میسنجر‘ پر اس کے فالوﺅرز کی تعداد ایک لاکھ نہ ہوسکی۔ جمعہ کی رات کو وقار ذکاءنے کہا تھا کہ اس کے پاس پاکستان کرکٹ ٹیم کی یک ایسی خفیہ ویڈیو موجود ہے جس کے منظرعام پر آنے کے بعد ٹیم کے کچھ کھلاڑی قوم کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے اور ساتھ ہی اس نے یہ کہا کہ اس وقت ’لائین ‘پر اس کے 60ہزار فالوﺅرز ہیں اور جب یہ تعداد ایک لاکھ ہوجائے گی تو وہ ویڈیو اپ لوڈ کردے گا۔

اس نے لوگوں سے درخواست کی کہ اسے فالو کریں لیکن ایسا لگ رہا ہی کہ لوگوں نے اس کی درخواست پر کوئی خاص توجہ نہیں دی اور باوجود سنسنی کے اب تک فالوﺅرز کی تعداد 75ہزار سے بھی تجاوز نہیں کر پائی۔

(جاری ہے)

اس نے لوگوں کو سات گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب میں سو کے اٹھوں تو مجھے ایک لاکھ فالوؤرز چاہیں لیکن 20گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وہ اپنے مطلوبہ ہدف کے پاس بھی نہیں پہنچ پایا۔ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ عوام نے اسے پذیرائی دینے سے انکار کردیا ہے۔ایک ناقد کا کہنا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنےاور ایپلی کیشن کی مقبولیت کے لئے وقار ذکاء ایسے حربے اپنا رہا ہےجو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

متعلقہ عنوان :