ن لیگ نے کمر کس لی، بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دینگے، عبدالواحد اورکزئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:36

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) مسلم لیگ(ن) نے بھی کمر کس لی،بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گئے،تمام نشستوں پر مسلم لیگ(ن) اپنے امیدوار کھڑے کرے گی،عام انتخابات کی غلطیوں کا ازالہ عوام کریں گے، سماجی ترقی ہمارا مشن ہے۔کوئی سیاسی جماعت غلط فہمی میں نہ رہے ۔مسلم لیگ(ن) سے ھنگو کی ترقی وابستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) ضلع ھنگو کے جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی اور ضلعی سینئر نائب صدر سید جمال اورکزئی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے مسلم لیگ(ن) نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے کئے مربوط حکمت عملی وضح کر لی ہے اور ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں مسلم لیگ(ن) ناظمین،یونین کونسل ممبران،کسان،خواتین اور جنرل نشستوں پر با کردار،متحرک اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار سامنے لائے گی۔

(جاری ہے)

عبدالواحد اورکزئی اور سید جمال اورکزئی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی جڑیں عوام میں ہیں اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جو ملک و قوم کی خدمت کا کلچر متعارف کرایا ہے اس کی آج سیاسی مخالفین بھی قدر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ھنگو میں عوام مسائل کی دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں گڈ گورنس کا کوئی وجود نظر نہیں آتا اور عوام کی محرومیوں میں آضافہ ہوا ہے ایسے میں ھنگو کے غیور،مخلص اور نڈر عوام تبدیلی کے لیے بلدیاتی انتخابات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سکریٹری عبدالواحد اورکزئی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مین مسلم لیگ(ن) ھنگو سے کلین سویپ کرے گی اور اس بلدیاتی انتخابات کے لیے کمیٹاں تشکیل دے دی ہیں جو ہر یونین کونسل ،ہر گاؤں اور ہر علاقے کے دورے کر کے انتخابی مشاورت کا عمل مکمل کرے گی۔ان کمیٹیوں کی سفارشات پر صالحا افراد کو ٹکٹ دئیے جائیں گئے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سینکڑوں افراد نے رابطہ کیا ہے لیکن ہم میرٹ پر نیک،ہمدرد،مرنج المرجان،نیک طینت اور باکردار افراد کو ٹکٹ جاری کریں گئے۔

عبد الواحد اورکزئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ھنگو کی اہم سماجی اور سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اور بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے لڑنے کے لیے رابطہ کیا ہے تاہم کارکنوں سے مشاورت کے بعد ان شخصیات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جو مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑیں گئے وہیں حقیقی مسلم لیگی ہونگے۔