جئے سندھ قومی محاذ کے دیگر شہروں کی طرح سجاول اور گردونواح میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:28

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سندھی قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ کی اپیل پر سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سجاول اور گردونواح میں بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور تمام کاروباری مراکز، پیٹرول پمپ بندرہے اور کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی ، ہڑتال کے موقع پر سجاول میں خصوصی سیکورٹی تعینات کی گئی ۔

(جاری ہے)

جسقم کے رہنماؤں نذیرلغاری، منظور میمن اور دیگرنے اپنے بیان میں جسقم کے رہنماؤں مقصود قریشی، سلمان ودھواور دیگرکے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :