پشاور، آر اے بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال کانوٹس لیاجائے،انجمن تاجران

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) انجمن تاجران آر اے بازار پشاور کینٹ نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آر اے بازار میں صفائی کی ناقص صورتحال کانوٹس لیاجائے، علاقے میں صفائی نہ ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔یہ مطالبہ انجمن تاجران آر اے بازار پشاور کینٹ کے صدر رحیم خان نے انجم تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین خاروشاہ اور سیکرٹری عمران حسین سمیت کثیرتعدادمیں تاجربرادری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ وہ آر اے بازار میں تاجروں کے مسائل کے حل اور انہیں مناسب سہولیات کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آر اے بازار کی تاجربرداری مقامی انتظامیہ کیساتھ بھر پور تعاون کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ اور انجمن تاجران کے باہمی تعاون سے معاملات احسن طریقے سے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس بازار میں صفائی نہ ہونے سے نہ صرف تاجربرادری بلکہ اہل علاقہ کو بھی مشکلات کا سامناہے کیونکہ جگہ جگہ پر پڑی گندگی سے اٹھنے والے تعفن سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ضروری اس امر کی ہے۔فوری طور پر اس گندگی کوٹکانے لگاکر لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کریں۔

متعلقہ عنوان :