پشاور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالی طالبہ ،معمر خاتون کے ورثاء کااحتجاج

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی طالبہ اور معمر خاتون کے ورثا نے جی ٹی روڈ کو بند کرکے صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا، مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے کہ ڈروائیور کو قرار واقعی سزادی جائے جبکہ روڈ سے علاقہ تک اوور ہیڈ بریج تعمیر کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ پشاورسے ملحقہ گنجان آباد علاقہ گلشن کالونی اور امین کالونی کے رہائیشیوں نے دو خواتین جس میں ایک پشاور یونیورسٹی کی طالبا بھی شامل تھی تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد شدید احتجاج کرتے ہوئے مصروف ترین شاہراہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت اور ٹریفک پولیس کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ۔ جاں بحق ہونے والی خواتین کے ورثا کا کہنا تھا کہ روڈ کراس کرتے ہوئے آئے روز کئی حادثات پیش آتے ہیں لیکن بارہا شکایت کے باوجود تاحال کوئی اوور ہیڈ بریج تعمیر نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :