چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی شمشاد قریشی سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پیپلز لیبر بیورو (کراچی ڈویژن ) کے صدر اورپاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین(سی بی اے) کے چیئرمین شمشاد قریشی سے ان کے گھر اسٹیل ٹاؤن جاکر ان کے بڑے بھائی زاہد اختر قریشی کی وفات پر اظہارتعزیت کیااور مرحوم کے بھائی شمشاد قریشی سے اظہار ہمددری اورجملہ لواحقین کو صبر و جمیل کی تلقین کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی- شمشاد قریشی نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کو پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف اور محنت کشوں کے دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا - اس موقع پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف ہر جدوجہد میں محنت کشوں کے ساتھ ہے اور محنت کشوں کی یہ آواز سینیٹ میں اٹھائیں گے- پاکستان اسٹیل شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نشانی اور قومی اثاثہ ہے اس کی حفاظت ہم سب پر فرض کی مانند ہے -انہوں نے کہا کہ قومی صنعت پاکستان اسٹیل کی بحالی کے لئے ہم دن رات کوششیں کررہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب یہ قومی ادارہ اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوگا- انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کے مزدوروں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حکومت وقت حل کرے جو محنت کشوں کا قانونی حق ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل پیپلز ورکرز یونین(سی بی اے) مزدوروں کی حقوق کی لڑائی لڑ رہی ہے جس میں پی پی پی ان کے شانہ بشانہ ہے- اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور وقار مہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :