Live Updates

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کا قیام بہت بڑی کامیابی ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:18

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سے مذاکرات کے دوران حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار کا رویہ مناسب رہا۔ انتخابات شفاف ہوئے یا نہیں اس معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ کمیشن جلد از جلد اپنا کام شروع کرے۔چونکہ عدلیہ آزاد ہے اسلئے اس معاملے کو جلد از جلد نمٹایا جانا چاہیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات