Live Updates

جوڈیشل کمیشن کا قیام عوام کی کامیابی ہے ، کمیشن سے جمہوریت کو تقویت ملے گی ، پہلی بار دھاندلی سے متعلق تحقیقات ہوں گی ، سانحہ پشاور کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں میرے اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں نے مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا تھا ، بنوں میں بندگرلز پرائمری سکول عوام کی شکایت پر کھول دیا ، وزیراعلیٰ ریڈیو پر عوام کے مسائل سنیں

پاکستان تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مارچ 2015 16:09

بنوں ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک ا نصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام عوام کی کامیابی ہے ، کمیشن سے جمہوریت کو تقویت ملے گی ، پہلی بار دھاندلی سے متعلق تحقیقات ہوں گی ، سانحہ پشاور کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں میرے اور ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں نے مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا تھا ، بنوں میں بندگرلز پرائمری سکول عوام کی شکایت پر کھول دیا ، وزیراعلیٰ ریڈیو پر عوام کے مسائل سنیں ۔

ہفتہ کو عمران خان نے ریڈیو پر عوام کی شکایات سننے کے بعد بنوں کا دورہ کرکے گزشتہ 7 سال سے بند گرلز پرائمری سکول کھولنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی ریڈیو پاکستان پر جا کر عوام کے مسائل سنیں اور انہیں حل کریں ، اب ہمیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کو بھی 3 ماہ میں مکمل طو رپر بدل دیں گے ، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر دھرنے کے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسکی تشکیل کا فیصلہ عوام کی بڑی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے جمہوریت کو تقویب ملے گی اور پہلی بار انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحقیقات ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ 1970 کے انتخابات کے علاوہ باقی تمام الیکشن دھاندلی زدہ تھے ، عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں میرے اور ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے پر اتفاق کیا تھا اور طے ہوا تھا کہ کسی کو مسلح گروپ کی اجازت نہیں ہوگی ، اب سب سے پہلے حکومت میں بھی مسلح گروپ رکھنے والی جماعتوں کے خلاف پہلے ایکشن لینا چاہیے کیونکہ ان گروپوں کے خلاف ایکشن ضروری ہے اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات