23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا ہم دن ، قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے ‘ مسز ملک
ہفتہ 21 مارچ 2015 16:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے جس دن تمام پاکستانیوں کو عہد کرنا چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، قرارداد پاکستان نہ صرف پاکستان بلکہ اقوام عالم کیلئے مشعل راہ ہے۔
وہ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ یوم پاکستان تجدید کا دن ہے جس میں ہم سب کو یہ عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کیلئے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کے مطابق بھرپور محنت کرینگے تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام بلند ہو سکے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آج ملک کو درپیش تمام بحرانوں سے نبردآزماہونے کیلئے ہمیں ایک ولولہ تازہ اور عزم نوکرتے ہوئے وسیع تر انقلاب کی بنیاد رکھنا ہوگی اور اس انقلاب کا بنیادی مقصد محض سیاسی نظام یا اداروں میں تبدیلی لانا نہیں بلکہ اس کا دائرہ اثر اپنی سماجی زندگی کے تمام شعبوں تک بڑھاناہوگاتاکہ تبدیلی کا عمل محدود پیمانے کی بجائے کثیرالجہتی ہو۔
قرارداد مقاصد میں شامل تمام نکات اسلام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ قائداعظم کے تصورات کے مطابق پاکستان کے استحکام کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ دن ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ اتحاد، ایمان اور نظم کا جوپیغام قائداعظم نے دیا تھا ہم اس کے مطابق پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ ہم نے تخلیق پاکستان کے بنیادی مقاصد اور وطن کی خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.