Live Updates

تحریک انصاف کی منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں

جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گی ‘ذرائع تحریک انصاف

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے رواں 20 ویں اجلاس میں شرکت متوقع نہیں ‘ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی اپریل میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہے، حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ہفتہ کو ذمہ دار ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

21مارچ۔2015ء کے استفسار پر آگاہ کیا ہے کہ (آج) اتوار کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں پوسٹ جوڈیشل کمیشن صورتحال پر بھی غور ہو گا تاہم عمران خان جلد بازی میں قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ حکومتی اقدامات کا قریبی مشاہدہ کرنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کے بعد اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ اگر اس ماہ کے آخر تک کمیشن نے اپنے کام کا آغاز کر دیا تو پی ٹی آئی اپریل میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات