وزیراعظم کابرآمدات کا حجم بڑھانے کیلئے سیالکوٹ کے تاجروں کی تجاویز کا خیرمقدم

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:35

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) وزیراعظم نواز شریف نے برآمدات کا حجم بڑھانے کیلئے سیالکوٹ کے تاجروں کی تجاویز کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی ، تاجروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ہفتہ کو وزیراعظم نواز شریف نے سیالکوٹ کو دورہ کیا جہاں پر ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے برآمدات کا حجم 3 گنا بڑھانے کیلئے تاجروں سے تجاویز مانگیں جس پر ایوان صنعت و تجارت کے وائس صدر ممنون الرشید ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت نعمان بٹ ، سابق وائس صدر ڈاکٹر اسلم اور چیئرمین سیالکوٹ ایئرپورٹ میاں ریاض حسین نے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئی سرمایہ کاری کیلئے ہم ٹینڈی زون کو لیدر سٹی بنانا چاہتے ہیں ، اس کے لئے حکومت ہمیں فنڈنگ کرے اور ہمارے ساتھ چلے ہم اپنی اشیاء پوری دنیا میں پھیلائیں گے جس پر وزیراعظم نے تاجر برادری کی ان تجاویز کو سراہاتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں کولڈ سٹوریج کے قیام کیلئے تمام سہولتیں دینے کو تیار ہیں ، اس لئے تمام ایوان و صنعت و تجارت سے دعوت آئی لیکن پہلے سیالکوٹ آیا ہوں کیونکہ مجھے یقین ہے کہ سیالکوٹ میں سرمایہ کاری ہوگی اور اس کی واپسی زرمبادلہ کی صورت میں ہوگی ، وزیراعظم کی اس بزلہ سنجی سے ایوان کشت زعفران ہوگیااور تاجروں نے خوشی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :