اسلام آباد : ماڈل ایان علی سے از سر نو تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ چئیر مین ایف بی آر

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:26

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : منی لانڈرنگ کے الزام میں ماڈل ایان علی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا جس سے تفتیش کا عمل جاری تھا، چئیر مین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی سے از سر نو تفتیش کی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آ جائے گی کہ ایان علی اس سے قبل کتنی رقم بیرون ملک لے جا چکی ہے جبکہ اگر اس کیس میں کوئی سیاسی شخصیت ملوث ہوئی تو اس کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی.

جبکہ ترجمان ایف بی آر شاہد حسین اسد کا کہنا تھا کہ کسٹم اور انکم ٹیکس حکام ماڈل ایان کے اثاثوں کی چھان بین کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قانونی طر پر 10 ہزار ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک لیجانے کی اجازت نہیں ہے اس حوالے سے ماڈل ایان علی کے انکم ٹیکس گوشوارے بھی چیک کیے جائیں گے.