ہارون آباد، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سکیورٹی کیلئے دس کیمرے لگا دیئے گئے

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:07

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سکیورٹی کے لئے دس کیمرے لگا دئے گئے تفصیل کے مطا بق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہارون آباد ڈاکٹر فاروق احمد کی محنت لگن اورکوششوں سے دہشت گردی کی پیش نظر لوکل افراد کے عطیہ سے سکیورٹی کے لئے دس کیمر ے لگا دئے گئے جو مختلف جگہ پر لگائے گے تاکہ ہر آنے جانیوالے شخص پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔