سرگودھا پولیس کی کارروائی، منشیات، اسلحہ برآمد،11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:07

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سرگودھا پولیس نے ہیروئن2070گرام، چرس2812گرام ، شراب137 بوتل، 1 کلاشنکوف، 1پسٹل ناجائز اسلحہ برآمدکر کے 11ملزمان کو گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خلیل عرف کھیلا سکنہ کچی آبادی صحافی کالونی سے ہیروئن1150 گرام معہ وٹک رقم 5070/- روپے، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے فیصل سکنہ گوجرانوالہ سے ہیروئن350 گرام، محمد امجد سکنہ گوجرانوالہ سے ہیروئن220 گرام، محمد وارث سکنہ چوکیرہ سے ہیروئن350 گرام، تھانہ شاہپور صدر پولیس نے محمد فاروق سکنہ گوجرانولہ سے چرس1515 گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بشارت احمد سکنہ استقلال آباد سے چرس1027 گرام، شارق مسیح سکنہ چک79 جنوبی سے شراب107 بوتل، تھانہ صدر پولیس نے محمد نواز سکنہ چک79 جنوبی سے چرس270گرام، تھانہ اربن ایریا پولیس نے شہباز مسیح سکنہ بستی عیسائیاں سے شراب30 بوتلبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے صاحب دین سکنہ چک51 جنوبی سے کلاشنکوف معہ34 گولیاں اور تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے جاوید اقبال سکنہ بدین سے پسٹل ۳۰ بور معہ3 گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :