سابق صدرآصف زرداری نے خورشید شاہ کو ملاقات کے لیے طلب کر لیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 14:06

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 مارچ 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات کے لیے خورشید شاہ کو طلب کر لیا . تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے قائد حزب اختلا ف کو ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس میں بلا لیا .

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد آصف زرداری کی رحمان ملک سے ملاقات بھی متوقع ہے جو کہ سیاسی جرگے کے رکن بھی ہیں ، رحمان ملک سے ملاقات میں بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے دئے گئے نکات پر بات چیت کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :