شاہد آفرید ی کا 4سو ون ڈے کھیلنے اور 400وکٹیں مکمل کر نے کا خواب ادھورا رہ گیا

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:50

شاہد آفرید ی کا 4سو ون ڈے کھیلنے اور 400وکٹیں مکمل کر نے کا خواب ادھورا ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21مارچ ۔ 2015ء ) سٹار آل راؤنڈر شاہد آفرید ی کا 400میچز کھیلنے اور 400وکٹیں مکمل کر نے کا خواب ادھورا رہ گیا، بوم بوم آفریدی اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگا ر نہ بنا سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء کے آغاز کے موقع پر شاہد آفریدی کو 400وکٹیں مکمل کر نے کے لیے 7شکار اور 400میچز مکمل کر نے کے لیے فائنل کھیلنا لازمی تھا تاہم شاہد آفریدی میگا ایونٹ میں 141رنز فی وکٹ کی بھاری اوسط سے محض 2شکار ہی کرسکے جبکہ بیٹنگ میں بھی انہوں نے 23.20کی معمولی اوسط سے 116رنز بنائے ۔ 35سالہ شاہد آفریدی نے 1996ء سے 2015ء تک کے اپنے 19سالہ کیریئر میں قومی ٹیم کی جانب سے 398ون ڈے میچز میں 23.58کی اوسط سے 8064رنز بنائے جس میں 6سنچریاں اور 39نصف سنچریاں شامل تھیں ۔