محکمہ آبپاشی کا نہری پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر آبی وسائل کو منظم کرنے کا فیصلہ
ہفتہ 21 مارچ 2015 13:44
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) صوبائی محکمہ آبپاشی نے نہری پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر آبی وسائل کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ صوبہ بھر میں زرعی و صنعتی مقاصد کے لئے لوگوں کی ڈیمانڈ پوری کی جا سکے ، اس مقصد کے لئے بین الاقوامی ماہرین کا تکنیکی تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے اپنی رہائش گاہ پر کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وفد کی قیادت لوئر باری دوآب کینال ساہیوال ایریا واٹر بورڈ کے چیئرمین سردار ٹیپو عثمان کررہے تھے- اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے ایڈیشنل سیکرٹری (آپریشن ) چوہدری محمد اشرف ، جنرل مینجر چوہدری خاور نذیر،جنرل مینجر (آپریشن )پیڈا ملک محمد طارق کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں زرعی ضروریات کے مطابق نہری پانی کی دستیابی کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں تا ہم کچھ علاقوں میں پانی کی کمی کو زیادہ شدت سے محسوس کیا جا رہا ہے ۔
اس حوالے سے مساویانہ بنیادوں پر نہری پانی کی تقسیم یقینی بنانے اور اس کے ضیاع سے بچنے کے لئے محکمہ آبپاشی نے واٹر ریسورس مینجمنٹ کا انتہائی جامع اور منظم پروگرام ترتیب دیاجا رہا ہے جس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک اور جاپانی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی جیسے اہم انٹرنیشنل اداروں کا تکنیکی تعاون بھی حاصل کیا گیا ہے تا کہ دیگر ممالک کے تجربات کی روشنی میں صوبہ پنجاب کے آبی وسائل کا انتظام زیادہ بہتر اور منظم انداز میں کیا جا سکے ۔اس حوالے سے جی ایم پیڈا چوہدری خاور نذیر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کا نہری نظام زرعی پیدا وار بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے جس سے کسانوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی آبی مشکلات کم کرنے کے لئے اربوں روپے کی مالیت سے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس سے کسان برادری کو فائدہ پہنچے گا اور زراعت کا شعبہ جدید خطوط پر استوار ہو گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.