کراچی : سانحہ بلدیہ ٹاون کیس ، عدم پیش رفت پر حکومت سے جواب طلب، ملزمان کی عدم گرفتاری پر عدالت برہم، سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔
ہفتہ 21 مارچ 2015 13:18
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 21 مارچ 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن سے متعلق پیش رفت پر حکومت سے جواب طلب کر لیا، سندھ ہائی کورٹ نے سانحۃ بلدیہ کی تحقیقات ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم سانحہ بلدیہ کیس کی 3 بار سماعت ہونے کے باوجود اس کیس میں کوئی اہم پیش رفت نہیں ہوئی.
(جاری ہے)
عدالت نے ملزمان کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور عدم پیشی پر جواب طلب کر لیا جس پر ملزمان کے وکلا نے یہ موقف دیا کہ فیکٹی مالکان ملک سے باہر ہیں ان سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ حکومت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات کا حکم دیا ہے لہٰذا تحقیقات مکل ہونے تک ملزمان پر جرم عائد نہ کیا جائے اور عدالت میں حاضری سے استثنا دیا جائے جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ سانحے کی از سر نو تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی سے متعلق کسی نے آگاہ نہیں کیا .
سماعت میں عدالت کا کہناا تھا کہ اگر حکومت چاہے تو کسی اور سے واقعہ کی تحقیقات کروا سکتی ہے، سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے لیے چوہدری ارشد ایڈووکیٹ کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے جبکہ عدالت نے سماعت کو 6 اپریل تک ملتوی کر دیا ہے.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.