عالمی بینک نے صوبہ سندھ میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے 187 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) عالمی بینک نے صوبہ سندھ میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے 187 ملین ڈالرز کی منظوری دیدی ہے ۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ رقم سندھ زرعی پیداواری پروجیکٹ کے لئے مختص کی گئی ہے اور سندھ میں سپر درجاتی اور فیلڈ سطح پر آبنوشی اور پانی کے انتظام و انصرام کی بہتری کے لئے استعمال کی جائے گی اس پروجیکٹ کے ذریعے قلیل آبی وسائل کی بہتر مینجمنٹ عمل میں لائی جائے گی ا ور مختلف ماحولیاتی منظر ناموں میں یہ کارآمد ثابت ہوگی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیع بپاشی انفراسٹرکچر ، کیمیائی کھادوں اور جراثیم کش ادویات کے وسیع استعمال اور مارکیٹ میں سائنسی ہائبرڈ بیجوں کی دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں زرعی پیداوار انتہائی کم ہے اور خصوصاً سندھ میں یہ زیادہ ہی کم ہے چالیس سے پچاس فیصد پانی جو کمیونٹی واٹر کورس نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے وہ بھی ضائع ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے دریاؤں ، ندی نالوں کے کناروں سے لیکج یا سپیج ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لئے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر کسان اور کاشتکار سیلابی آبپاشی استعمال کرتے ہیں اور کھیتوں میں استعمال کے دوران یہ 20سے25فیصد ضائع ہوجاتا ہے اس پروجیکٹ سے کسان پانی کے ہر قطرے سے مستفید ہوں گے پروجیکٹ کے ٹاسک ٹیم لیڈر مہوش واسک کا کہنا ہے ک زیادہ تر پروجیکٹس کی اچھی ٹیسٹنگ ہوتی ہے اور ان کی طلب موجود ہے اور فائدہ اٹھانے والے کسانوں نے بھی اس میں سرمایہ کاری کی ہے انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ سے بہتر معاشی اور مالیاتی فوائد حاصل ہوں گے

متعلقہ عنوان :