وزیراعظم نواز شریف کا سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے بنانے کا اعلان

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:05

سیالکوٹ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء ) وزیراعظم میاں نواز شریف کا سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے بنانے کا ا علان ۔ ایکسپرس وے کی تعمیر سے لاہور اور سیالکوٹ کا سفر ایک گھنٹے دس منٹ میں طے کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوچتا ہوں کہ پہلے موٹروے بناؤں یا لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کروں اتنے گھمبیر مسائل ہیں کہ سمجھ نہیں لگتی کہ پہلے کون سا مسئلہ حل کیا جائے لیکن لیکن لاہور اور سیالکوٹ کی عوام کی مشکلات کے پیش نظر سفری سہولیات کیلئے سیالکوٹ سے لاہور تک ایکسپریس وے کا اعلان کرتا ہوں جس کا کام جلد از جلد شروع کردیا جائے گا