فوت شدہ افراد کے آئی ڈیز اور پاس ورڈز غیر فعال کئے جائیں ، ایف بی آر سے مطالبہ

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان تمام افراد کے آئی ڈیز اور پاس ورڈز غیر فعال کر دیئے جائیں جو طویل عرصے سے اپنے اکاؤنٹ استعمال نہیں کر رہے تاکہ ریونیو کو پہنچنے والے خسارے سے بچایا جا سکے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر زاہد عتیق چودھری نے ایف بی آر کے چیئرمین کو اپنے ایک لکھے گئے خط میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرانے سیلز ٹیکس رجسٹرڈ لوگوں کے غلط استعمال پر تشویش ہے اور فیلڈ فاریشن آفسران وفات پانے والے افراد کے کیسز سے صحیح طور پر نمٹ نہیں رہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ٹیکس گزاروں کے نوٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض مشکوک افراد فوت شدہ افراد کے آئی ڈیز اور پاس ورڈز کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور ایف بی آر کسٹم میں موجود بعض اہلکاروں کی مدد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے یہ آئی ڈی زاور پاس ورڈز انوائسز( Invoices )کے لئے استعمال ہو رہے ہیں جو حکومتی خزانے اور ریونیو کی مد میں خسارے کا باعث ہے ۔

متعلقہ عنوان :