حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی میں موجود دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو نہیں چھوڑے گی،رانا تنویر

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی سیاسی پارٹی میں موجود دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کو چھوڑے گی نہیں ۔ مسلم لیگ ( ن ) نے 90 کی دہائی میں بھی کراچی آپریشن کیا اور اب بھی آپریشن کر رہی ہے ، پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں ایک پریس کانفرنس اور خصوصی انٹرویو میں رانا تنویر نے کہا کہ آپریشن کسی خاص سیاسی پارٹی کے خلاف نہیں ہے تاہم اس گند کو صاف کرنا پڑے گا اور اس میں ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے کہا کہ اکنامک کو ریڈور کے بارے میں کے پی کے کے خدشات بے بنیاد ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

رانا تنویر نے کہا کہ گوادر پورٹ کے معاملہ پر کسی خلیجی یا اسلامی ملک کا کوئی دباؤ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جب تک شاہرائیں مکمل نہیں ہو جاتیں بندرگاہ پوری طرح آپریشنل نہیں ہو سکتی ا یک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی ا ے پی سی ( بکتر بند ) گاڑیاں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں ۔ سندھ حکومت نے عدم اعتماد کر کے تجاوز کیا تاہم وہ کسی بھی ملکسے کوئی بھی سامان خریدنے کی مجاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سستی پاکستانی ساختہ بکتر بند گاڑیاں پنجاب حکومت خریدنے میں دلچسپ رکھتی ہے جس کے بعد خدشات بے بنیاد ثابت ہو جائیں گے ۔