قوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ماموں بنا کر پریس کانفرنس کر ڈالی

ہفتہ 21 مارچ 2015 13:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ماموں بنا کر پریس کانفرنس کر ڈالی جبکہ خبر پہلے ہی میڈیا کو جاری کر دی ۔ جمعہ کی سہہ پہر کو نیویارک کے قومی اور مقامی پاکستانی امریکن میڈیا کو مشن کے پریس منسٹر مسعود انور نے ذاتی طور پر اہم طور پر اہم ہنگامی پریس کانفرنس کے لئے بلایا ۔

(جاری ہے)

شدید ترین بر فانی طوفان کے باوجود مختصر نوٹس پر صحافی وقت مقررہ پر پہنچ گئے جس سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر اور وائس چیف آف نیول سٹاف نے پاکستانی سمندری حدود کے بارے میں تفصیلات بتائیں ۔ پاکستانی مشن کے سٹاف نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر کو یہ تاثر دیا کہ وہ ہی یہ بریکنگ نیوز میڈیا کو دے کر کریڈٹ لیں جو خصوصی طور پر اسی مقصد کے لئے ایک دن قبل نیویارک پہنچے تھے ۔

تاہم اسی وقت پاکستانی ٹی وی چینلز دفتر خارجہ کے حوالے سے یہ خبریں پریس کانفرنس سے قبل ہی نشکر کر چکا تھا مشن کے شعبہ اطلاعات نے وفاقی وزیر اور مقامی میڈیا کو بے وقوف بنایا جو اہم پریس کانفرنس کے لئے برفانی طوفان میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ پہنچے تھے جس کی خبر پہلے ہی مشن جاری کر چکا تھا ۔

متعلقہ عنوان :