سپریم کورٹ اگلے ہفتے ای او بی آئی کرپشن کیس‘ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کرے گی

ہفتہ 21 مارچ 2015 12:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ اگلے ہفتے ای او بی آئی کرپشن کیس‘ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس‘ سندھ حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی خریداری‘ بھاشا ڈیم‘ سمندر پار پاکستانیز کیس‘ موبائل فون ٹاور کیس‘ امریکی سفارت خانے کا پھیلاؤ‘ پولیس کی جانب سے شہریوں پر تشدد کیس‘ این آر او عملدرامد کیس سمیت کئی اہم مقدمات کی سماعت کرے گی یہ مقدمات چیف جسٹس بنچ سمیت ختلف بنچوں میں مقرر کئے گئے ہیں۔